ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں و کشمیر کے خصوصی درجے پربحث ’’آگ سے کھیلنے ‘‘کے مترادف:عمرعبداللہ

جموں و کشمیر کے خصوصی درجے پربحث ’’آگ سے کھیلنے ‘‘کے مترادف:عمرعبداللہ

Sun, 30 Jul 2017 12:16:43    S.O. News Service

نئی دہلی،29؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیرکے سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے آج کہا کہ ریاست کو ملے خصوصی درجے پر بحث کا مطالبہ کر رہے لوگ’’آگ سے کھیل رہے ہیں‘‘ کیونکہ یہ مسئلہ ریاست کے ہندوستان میں انضمام سے متعلق ہے۔ان کا یہ بیان اس وقت میں آیاہے جب اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے حال ہی میں سپریم کورٹ سے کہا کہ این ڈی اے حکومت آرٹیکل356پر’’وسیع بحث‘‘چاہتی ہے۔عمرعبداللہ نے کہاکہ انضمام پر بحث کیے بغیر آپ جموں وکشمیرکے خصوصی درجے پر بحث کر سکتے ہیں؟۔ نہیں کر سکتے۔یہ ایک ہی سکے کے دوپہلوہیں۔خصوصی درجے کے ساتھ جموں و کشمیر کا بھارت کے ساتھ الحاق ہواتھا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جو تنظیم اس مسئلے کو اچھال رہی ہے، وہ آگ سے کھیل رہی ہے۔عمرعبداللہ نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے اس بیان کا ذکر کیاجس میں انہوں نے کہا تھا کہ کوئی بھی دوست تبدیل کر سکتا ہے، لیکن پڑوسی نہیں بدل سکتا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا مستقل حل نکالنے کے لئے پاکستان کے ساتھ مثبت اور تخلیقی رابطہ ضروری ہے۔


Share: